السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اکثر یہ پایا جاتا ہے کہ اگر کوئی چیز پان وغیرہ دیں تو سلام علیک کہتے ہیں یہ کیسا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ایسے موقعہ پرجزاک اللہ کہنا چاہیے۔ سلام کا موقعہ وقت ملاقات یا وقت رخصت ہے۔ (19مئی 1933ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 134