فهرس الكتاب

الصفحة 746 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا عورت یا مرد کا کالی شلوار پہننا جائز ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جہنمیوں کا لباس ہے کیا یہ بات صحیح ہے۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

جی ہاں ،جائز ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ بشرطیکہ آپ شیعوں کی طرح کسی خاص عقیدے سے نہ پہنیں۔ شریعت میں ہر وہ لباس پہننا جائز ہے جو ساتر اور کسی غیر مسلم کے لباس سے مشابہ نہ ہو۔ ایسی کوئی حدیث میرے علم میں نہیں ہے ،جس میں کالے لباس کو جہنمیوں کا لباس قرار دے کر اسے پہننے سے منع کیا گیا ہو۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت