السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
چوسہ سا گوانی وغیرہ وغیرہ جو بغیر تخم ریزی انسان کے پہاڑوں پر اگے ہوئے ہوتے ہیں اس کے فروخت کرنے کی ملازمت شرعًاجائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
کسی شخص نے اگر جائز طرح سے اس پر قبضہ کیا ہے تو اس کی ملازمت کرنا جائز ہے ظلم سے ہے تو جائز نہیں وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَی ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ.
(۲۸جنوری ۱۹۱۰ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 431