فهرس الكتاب

الصفحة 234 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اس دور میں ہم ملت اسلامیہ میں کس طرح اتفاق پیدا کرسکتے ہیں؟ حالانکہ ہم دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں کہ روزانہ مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کو قتل کررہے ہیں (مثلًا تنظیم آزادی فلسطین اور جو کچھ اس میں داخلی طور پر ہوتا ہے اور عراق ایران کا مسئلہ) اور ہماری بکھری ہوئی عرب قوم جو صرف اس بات پر متفق ہے کہ آپس میں متفق نہیں ہوگی۔

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

امت اسلامیہ میں اتحاد اسی چیز سے پیدا ہوسکتا ہے جس سے عہد نبوی میں پیدا ہوا تھا یعنی صحیح عقیدہ' سچا ایمان اور کتاب اللہ وسنت رسول اللہﷺپر عمل' اس کی طرف دعوت اور اس سلسلے میں آنے والی مشکلات پر صبر۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت