فهرس الكتاب

الصفحة 1370 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مسلمانوں کیلئے سورکے گوشت کو کیوں حرام قرار دیا گیا ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سور ایک گندا جانور ہے جو نجاستوں اور غلاظتوں کو پسند کرتا اور جانوروں اور انسانوں کے فضلات (پاخانہ وغیرہ) کھانے کا حریص ہے۔ اس سے اس کے گوشت میں بھی نجاست پیدا ہو جاتی ہے اور وہ بدترین غذا بن جاتی ہے۔ نجاست چونکہ اس کی طبیعت میں رچ بس گئی ہے لہٰذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ خود خون اور گندگی کو استعمال کرے یا کسی اور غذا کو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص436

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت