فهرس الكتاب

الصفحة 1419 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

پچھلے دنو ں لیدر سے بنے ہو ئے کو ٹ پہننے کے مسئلہ پر ہم میں کافی گر ما گرم بحث ہو ئی کچھ بھا ئیوں کا خیا ل تھا کہ یہ کو ٹ عمومًا خنزیر کی کھا لو ں سے بنا ئے جا تے ہیں اور اگر واقعی یہ خنزیر کی کھا لو ں سے بنائے جا تے ہیں تو ان کے پہننے کے با ر ے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیا شر عی طو ر پر ان کا استعما ل جا ئز ہے ؟ بعض دینی کتا بو ں مثلًا یو سف قر ضا وی کی (الحلال والحرا م ) اور (الفقہ علی المذا ہب الا ربعہ) میں اگر چہ اس مسئلہ کا ذکر ہے لیکن انہوں نے اس مسئلہ کو اچھی طرح واضح نہیں کیا لہذا امید ہے آپ اس مسئلہ کی وضا حت فر ما دیں گے ۔

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثا بت ہے کہ آپ نے فر مایا:

(اذا دبغ الاہاب فقد طہر ) (صحیح مسلم )

"جب کھا ل کو رنگ دیا جا ئے تو وہ پا ک ہو جا تی ہے ۔"نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا:

(دباغ جلود المیتة طہورہا) (صحیح مسلم )

"مردہ جا نو روں کی کھا لو ں کی رنگا ئی ان کی طہا رت ہے ۔"لیکن اس مسئلہ میں علما ء کا اختلا ف ہے کہ یہ حدیث تما م کھا لو ں کے لئے ہے یا صرف ان مر دہ جا نوروں کی کھا لو ں کے لئے ہے جو ذبح کر نے سے پاک ہو جا تے ہیں مثلًااونٹ گا ئے بکری وغیرہ ان کی کھا لو ں کو جب رنگ لیا جا ئے تو وہ پا ک ہیں اور علما ء کے صحیح قو ل کے مطا بق ان کا چیز کے لئے استعما ل جا ئز ہے خنزیر اور کتے جیسے جا نو ر جو ذبح کر نے سے بھی پا ک نہیں ہو تے ان کی کھا لو ں کے با ر ے میں اہل علم میں اختلاف ہے کہ وہ رنگنے سے پا ک ہو تے ہیں یا نہیں؟ احتیا ط اس میں ہے کہ انہیں استعما ل نہ کیا جا ئے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:

(من اتقی الشبہات فقد استبرا لدینہ وعرضہ) (صحیح بخا ری )

"جو شخص شبہا ت سے بچ جا ئے اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا۔"

نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ہے کہ:

(دع ما یریبک الی ما لا یریبک) (سنن ترنذی )

"جس میں شک ہو اس کو چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اس کو لے لو ۔"

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص273

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت