فهرس الكتاب

الصفحة 81 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں نے پانچ سال بھی پہلے شادی کی تھی لیکن میری بیوی نے تاحال کسی بچے کو جنم نہیں دیا لہٰذا ہم نے ڈاکٹر کے پاس جانے کافیصلہ کیا تو ڈاکٹر نے میرا معائنہ کیا اور مجھے بالکل تندرست قرار دیا اب میری بیوی کا مسئلہ ہے کیا اگر ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے تو مجھے گناہ تو نہ ہو گا؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

کسی انتہائی ناگزیر ضرورت کے بغیر مرد کے لئے کسی عورت کے ستر کو دیکھنا جائز نہیں ہے اور یہاں کوئی ایسی ناگزیر ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس مقصد کے لئے آپ کو امراض نسواں کی ماہر کوئی عورت مل سکتی ہے اور ایسی عورتیں اندرون و بیرون ملک بہت ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص104

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت