فهرس الكتاب

الصفحة 1401 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا مرد کیلئے یہ جائز ہے کہ وہ عورت کے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت کھائے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ہاں یہ جائز ہے کہ مسلمان اس جانور کا گوشت کھائے جسے کسی عورت نے ذبح کیا ہو بشرطیکہ وہ جانور ایساہو جسے شریعت نے حلال قرار دیا ہو کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے اور پھر امام بخاریؒ نے حضرت کعب بن مالکؓ سے روایت کیا ہے ''ایک عورت نے ایک بکری کوپتھر کے ساتھ ذبح کیا تھا' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے حکم دیا کہ اسے کھا لیا جائے''۔

دیکھئے: صحیح البخاری' الذباتح' باب ماانہر الدم من الفصب والمروۃ والحدید' حدیث ۰۵۵ و سنن ابن ماجۃ' الذبائح' باب ذیحۃ المراۃ حدیث ۲۸۱۳۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص476

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت