فهرس الكتاب

الصفحة 1325 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

لوگوں سےاجرت لے کر قرآن مجید پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا۔

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اگرمقصودلوگوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینااورانہیں حفظ کرانا ہے تو پھر علماء کے صحیح قول کے مطابق اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ اس حدیث سے یہ ثابت ہے کہ ایک صحابی نے اجرت معلومہ کی شرط کے ساتھ اس آدمی کے لئے قرآن مجید کو پڑھاتھا جسے بچھونےڈساتھا اوراسی حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ سن کر فرمایاتھا کہ:

((ان احق مااخذتم علیہ اجراکتاب اللہ ) ) (صحیح بخاری)

''یقینا کتاب اللہ اس بات کی سب سے زیادہ حق دار ہے کہ اس پر تم اجرت لو۔''

اوراگرتلاوت سے مقصود محض کسی مناسبت کی وجہ سے تلاوت کرنا ہے تواس پر اجرت لینا جائز نہیں ہے ،چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس کی حرمت کے بارے میں اہل علم میں اختلاف نہیں ہے۔

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 388

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت