فهرس الكتاب

الصفحة 51 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

داڑھی کو کا لے رنگ سے رنگنے اور ایسا کر نے والے کے با رے میں کیا حکم ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سفید با لوں کو خوا ہ وہ سر میں ہو ں یا داڑھی میں کا لے رنگ سے رنگنا جا ئز نہیں ہے کیو نکہ صحیح حدیث سے یہ ثا بت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فر ما یا ہے کا لے کے علا وہ دیگر رنگوں مثلا ً سرخ اور پیلے سے رنگنا جا ئز ہے مہند ی اور وسمہ ملا کر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا تھا کہ:

غیروا ہذا بشی واجتنبوا السواد (صحیح مسلم)

"ان سفید با لوں کے رنگ کو بدل دو اور انہیں (حضرت ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ) سیا ہی کے استعمال سے بچاؤ ۔"نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا کہ:

ان الیہود والنصاری لا یصبغون فخالفوہم (صحیح مسلم)

"یہود و نصا ری اپنے با لوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخا لفت کر و ۔"

ہذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت