فهرس الكتاب

الصفحة 1596 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

امریکہ میں ملک بینک کے نام سے بینک پائے جاتے ہیں جو حاملہ عورتوں کا دودھ خرید کر ضرورت مند عورتوں جن کا دودھ ناقص ہو یا مریض ہوں یا کسی کام وغیرہ میں مشغول ہوں کو فروخت کیے جاتے ہیں ۔تو کیا اس دودھ کی خریدو فروخت جائز ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

یہ حرام ہے اس طرح کے بینک قائم کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ دودھ عورتوں کا ہے اور اس سے ماؤں کی پہچان نہیں رہے گی اور ان میں اختلاط ہو جائے گا جس سے یہ پتہ نہیں چلے گا جس سے یہ پتہ نہیں چلے گا کہ ماں کون سی ہے جبکہ شریعت اسلامیہ میں رضاعت سے بھی اسی طرح حرمت ثابت ہوتی ہے جس طرح نسب سے ہوتی ہے لیکن اگر دودھ عورتوں کا نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں (واللہ اعلم) (شیخ محمد المنجد)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص520

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت