السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اسامی جس نے چار روپیہ کے حساب لائوں کپاس لگایا تھا۔اس کے پاس کپاس ہے۔نہ روپیہ اس صورت میں بازاری نرخ سے جو سات یا آٹھ روپیہ ہوتے ہیں۔ اس کی کھالیں دو من سال آئند لینے کا اقرار نامہ لے لیاجاوے۔توجائز ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ایک عقد میں دو عقد کرنا منع ہیں۔ایک عقد کا فیصلہ پہلے کر لیاجاوے۔مبلغ وصول ہو یااصل رقم اس کے بعد دوسرا عقد کیا جائے۔
)16 جمادی الثانی۔سنہ1331ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر432(
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 56
محدث فتویٰ