فهرس الكتاب

الصفحة 641 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا مدرسے کے طلباء کیرم بورڈ کا کھیل کھیل سکتے ہیں جبکہ مدرسہ میں جگہ کی بھی تنگی ہو ۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

مدرسے کے طلباء ہوں یا کوئی اور ۔ہر وہ کھیل جس سے وقت ضائع ہوتا ہو یا اس پر کوئی جوا لگایا گیا ہو یا وہ شرعی طور پر حرام ہو تو اس کھیل سے کھیلنا ہر کسی کے لئے حرام ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ بعض کھیلیں ایسی ہیں جو شریف لوگوں کی طرف منسوب نہیں ہوتی ہیں ،جن میں سے ایک کیرم بورڈ بھی ہے۔لہذا مدرسے کے طلباء کو اس طرح کی مشکوک کھیلوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور ایسے کھیل کھیلنے چاہئیں جن سے جسمانی ورزش بھی ہوتی ہو اور ا ن کا کوئی تعلیمی حرج بھی نہ ہوتا ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت