فهرس الكتاب

الصفحة 584 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

غیراللہ کےلیے ذبح کرنا تو حرام اور شرک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہمانوں اور قریبی رشتہ داروں کے لئے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

کسی فائدے کے حصول یا نقصان سے بچنے کےلیےغیر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر (جانور وغیرہ) ذبح کرنا شرک ہے کیونکہ نبیﷺ نے اس پر لعنت فرمائی ہے۔ آپ نے فرمایا:

«لعن اللہ من ذبخ لغیر اللہ- (صحیح مسلم)

''اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو غیر اللہ کےلیے ذبح کرے''۔

لیکن مہمان یا قریبی رشتہ دار کےلیے اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص459

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت