فهرس الكتاب

الصفحة 909 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

بچوں کے اکثر کھلو نے اصل کی شکل کے ہو تے ہیں مثلًا بلی۔کتا وغیرہ کیا ایسے کھلو نے رکھنا درست ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

بخا ری مسلم مسند احمد رحمۃ اللہ علیہ کی مشہو ر روا یت میں ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھیں (انظر الرقم المسلسل(289) اس حدیث سے استدالا ل کیا گیا ہے کہ بچیوں کے کھیلنے کے لیے گڑیا ں بنانا جا ئز ہے تا کہ انہیں بچپن ہی سے امو ر خا نہ داری کی تر بیت دی جا سکے ۔ میر ے خیا ل میں محض کھیل کے لیے حرا م جا نو روں کی تصویروں سے بالخصوص احتراز کر نا چا ہیے لیکن شے کاا صل کے مشا بہ ہو نا کو ئی عیب کی با ت نہیں تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (عمرا ن المعبو د:4/439)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص542

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت