فهرس الكتاب

الصفحة 1727 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

جو شخص زمین کو رہن لیوے اپنا روپیہ دے کر اور اس سے فائدہ اُٹھاوے خود کاشت کرے۔یا دیگر لوگوں کو کاشت کرنے کے واسطے دیوے۔نیز زمین داروں اور کاشت کاروں کے گھروں میں جو آلات کاشت کاروں کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ان کو نحوست تصور کرنا جائز ہے۔ یا ناجائز؟ (ایم خلیل دہلوی)

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

قرآن مجید میں کھتی باڑی زکر بلکہ ترغیب ہے۔ارشا د خداوندی ہے۔ أَفَرَءَیْتُم مَّا تَحْرُثُونَ {63} یہ کھیتی باڑی کا سامان اسباب رزق میں سے ہے۔اس کو نحوست کہنا غلطی ہے۔اراضی مرہونہ سے فائدہ اُٹھانے میں اختلاف ہے۔بعض علماء جواز کے بھی قائل ہیں۔چونکہ سرکاری معاملہ مرتہن کے ذمہ ہوتا ہے۔اس لئے جواز کی جانب راحج معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم (24 محرم سن1363ھ

(فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفہ نمبر 400)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 117

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت