السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اب میرا ارادہ یہ ہے کہ ٹرام کمپنی کے شئیر پا نچ سوروپے یا زائد کمی سے فروخت ہوتے ہیں چھ ماہ کے بعد جو کمپنی آتی ہے اس میں سے حصہ دار پر تقسیم ہوتے ہیں کوئی وقت پر زائد روپے ملتے ہیں کوئی وقت پر کمی روپے ملے کبھی یا فروٹ یعنی انٹیسنل وینسی ہو جاتی ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے ، گویا سب روپے چلے جاتے ہیں اس طرح سے کام شریعت میں کچھ نقصان ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
نفع و نقصان میں شرکت ہو تو جائز ہے شرکت سے کام کرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں ہؤا ہے اللہ اعلم،
(اہلحدیث امرتسر نمبر ۲۳، ۲۷جنوری ۳۳ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 407
محدث فتویٰ