فهرس الكتاب

الصفحة 805 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں اٹھارہ سال کی عمر کا ایک نوجوان ہوں ، چار سال پہلے میرے پستان بڑھنا شروع ہوگئے اور ساتھ کچھ درد بھی ہوتا تھا ۔ کچھ مدت بعد الحمدللہ درد تو ختم ہوگیا لیکن پستان بدستور ہوئے ہیں حتی کہ کپڑوں کےنیچے سے بھی نمایاں طور پر نظر آتے ہیں میں نےاس کے بارہ میں جب سپیشلسٹ سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ آپریشن کرکے پستانوں کے اس ابھار کو آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کا آپریشن جائز ہے ۔ یادرہے پستانوں نے اس ابھار کی وجہ سے مجھے دوسروں کے سامنے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

آپ کے لیے پستانوں کے اس ابھار کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کرانا جائز ہے بشرطیکہ ظن غالب یہ کہ یہ آپریشن کامیاب رہے گا اور اس سے کوئی ایسا نقصان نہیں ہوگا جو اس کے فائدہ سےزیادہ یا اس کے برابر ہو ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص433

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت