فهرس الكتاب

الصفحة 341 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اسلام نے غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کیوں حرام قرار دیا ہے؟ جو شخص شہوت کے بغیر مصافحہ کرے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اسلام نے اسے اس لئے حرام قرار دیا ہے کہ یہ بہت بڑا فتنہ ہے کہ انسان کسی اجنبی عورت کے جسم کو ہاتھ لگائے اور ہر وہ چیز جو کسی فتنے کا سبب ہو شریعت نے اس سے منع فرمایا ہے، اس فتنے و فساد کے ہی سدباب کے لئے شریعت نے نگاہ نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عورت کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا خواہ شہوت سے ہی چھوا ہو، البتہ اگر عورت کو چھونے سے مذمی خارج ہو جائے، تو آلہ تناسل اور خصیتین کو دھو کر وضو کرنا اور اگر منی خارج ہو جائے تو غسل کرنا واجب ہوتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص87

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت