فهرس الكتاب

الصفحة 272 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ اپنے گھرمیں بکرا ذبح کر رہا ہوں ۔ پھر جب مسجد میں نماز پڑھنے جاتا ہوں تو وہاں بھی بہت زیادہ بکرے ہیں اور اُن میں ایک بہت خوبصورت بکرا ہے ۔ میں ایک لڑکے سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ کسی نے صدقہ دیا ہے ۔ وہ لڑکا اس خوبصورت بکرے کو ذبح کرنے لگتا ہے تو میں اُسے روکتا ہوں کہ میں ذبح کرتا ہوں جب میں بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر چھری پھیر دیتا ہوں اور کھال بھی اُتارتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے ، آپ مہربانی فرما کر اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔ (عبدالحمید چنے والے ، نکا چوک ، گوجرانوالہ)

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اشارہ ہے کہ آپ یا آپ کی اولاد سے کوئی دین کی خاطر کوئی مالی یا جانی قربانی دے چکے ہیں یا آئندہ مستقبل میں اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائےگا ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ ۱۲، ۱، ۱۴۲۴ھ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 818

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت