السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اشیاء خوردنی اگر مسلمان کے ہاں سے نہ مل سکیں یا ملیں مگر گراں ملیں تو اس صورت میں ہندودوکاندار سے خرید سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
خوردنی اشیاء میں دوکاندار کی طرف سےنجاست کا یقین اور گمان نہ ہو۔ تو غیر مسلم سے خریدنے اور کھانے میں حرج نہیں واللہ اعلم۔ (6 1 فروری 1940ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 359