فهرس الكتاب

الصفحة 1535 من 2029

(349)جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

جسم کے بعض اجزاء ، مثلًا:ہاتھ ،پاؤں کا فوٹو بنانا یا بنوانا جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں صحیح نہیں ہے ، البتہ اکثر علماء کسی ایک عضو کے (سوائے چہرے کے ) جواز کے قائل ہیں ۔ بہر حال فوٹو گرافروں کو سخت عذاب کی وعید سنائی گئی ہے ۔ اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ اس سے کلیتًا اجتناب ہی کیا جائے ۔ ہاں اگر شرعی مجبوری ہو ، مثلًا حج وغیرہ کے لئے پاسپورٹ بنوانا ہو تو یہ الگ بات ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص861

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت