السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ریشمی کپڑا پہن کر نمازپڑھنے سے مرد کی نمازہوتی ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ریشمی کپڑا مرد کے حق میں حرام ہے۔ اس لئے اس کے ساتھ نماز جائز نہیں۔ (8۔ 15 رمضان 35ہجری)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 01 ص 431