فهرس الكتاب

الصفحة 761 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

آج کل حجامت میں کوئی پیشانی کے بال بنواتا ہے۔ کوئی صرف پیشانی کے رکھواتا ہے۔ کوئی پان بنواتا ہے۔ کوئی صرف قلمیں بنواتا ہے۔ کوئی انگریزی فیشن کو پسند کرتا ہے۔ ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے کہ سر کے بال سارے منڈواؤ یا سارے رکھو۔ اس لئے صورت مرقومہ میں سر کے بالوں کو کم وبیش کرنا منع ہے۔ البتہ داڑھی کے خط کے برابر کر کے چہرہ اور پیشانی کی صفائی کرنے سے منع کی کوئی روایت مجھے یاد نہیں۔ بہرحال شرعی احکام کی پابندی ضروری ہے۔ اسی طرح حجامت وغیرہ میں بھی (18 رمضان 31 ہجری)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 123

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت