فهرس الكتاب

الصفحة 849 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا داڑھی جزء امامت نماز ہے ؟ اگر ہے تو اس کی حد کے متعلق مدلل اور مسکت جواب دیں ؟ (حکیم محمدظفر چغتائی ، کوئٹہ ، ڈیرہ غازیخان )

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

داڑھی منڈوانا اور مٹھی سے کم داڑھی کو کترانا فسق ہے اور داڑھی منڈوانے والا فاسق ہے اور فاسق کو امام بناناہرگز جائز نہیں ، چنانچہ حدیث میں ہے:

اجعلوا ائمتکم خیارکم . (1) (نیل الاوطار ج3ص 162)

''نیک اور متقین لوگوں کو امام بنایا کرو ۔''

ہاں اگر داڑھی کترانے والا نماز پڑھا رہا ہو تو اس کے پیچھے اتفاقًا نماز جائز ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص859

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت