فهرس الكتاب

الصفحة 254 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بار ےمیں کیا حکم ہے جو نہ صرف خود داڑھی منڈواتا ہے بلکہ داڑھی کا مذاق بھی اڑاتا ہو اور داڑھی رکھنے والوں کو منڈوا دینے کا حکم بھی دیتا ہو ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

الحمد للہ وحدہ ولاصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہ وصحبہ۔۔۔وبعد: جس شخص نے داڑھی رکھی ہو تو اس کا مذاق اڑانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس نے تو اسے رسول اللہ ﷺ کے فرمان کی اطاعت بجالاتے ہوئے رکھا ہے لہذا جو شخص اس کا مذاق اڑائے اس کو نصیحت کی جائے ، سمجھایا جائے ، اور بتایا جائے کہ داڑھی رکھنے والے کامذاق اڑانا ایک بہت بڑاجرم ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کے دائرہ اسلا م سے خارج اور مرتد ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے:

{قُل أَبِاللَّہِ وَءایـٰتِہِ وَرَ‌سولِہِ کُنتُم تَستَہزِءونَ 65} لا تَعتَذِر‌وا قَد کَفَر‌تُم بَعدَ إیمـٰنِکُم... {66} ... سورة التوبة

''کہو کیا تم اللہ اور اس کی آیتوں او راس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے ؟ بہانے مت بناؤ ،تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو ۔''

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص443

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت