فهرس الكتاب

الصفحة 1015 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

موجودہ دور میں کوئی ایسابینک ہے جو اسلامی بنیادوں پرکام کررہاہو۔؟میں اسلامی بینک میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتاہوں۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوئی ایک بینک بھی ایسا نہیں جو اسلامی بنیادوں پر کام کر رہا ہو۔سب نے دھوکے اور فریب سے سودی معاملات کو ہی شرعی نام دے لئے ہیں۔یہ ایسے ہی ہے جیسے شراب کی بوتل پر دودھ لکھ لیا جائے۔آپ کو چاہئے کہ بینک کے علاوہ کسی اور پروجیکٹ میں انویسٹمنٹ کر لیں۔اللہ بہترین رزق دینے والا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت