فهرس الكتاب

الصفحة 527 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مردوں کے لئے ان اداکارہ اورگلوکارہ عورتوں کے چہروں اورجسموں کی طرف دیکھنے کا کیا حکم ہے جو ٹیلی ویژن یاسینمایا ویڈیوپر نظر آتی ہیں یا جن کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوتی ہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ان کی طرف دیکھنا حرام ہے کیونکہ ان تصویروں کی وجہ سے بھی آدمی ان کے فتنہ میں مبتلا ہوجاتا ہےاورسورہ نورکی حسب ذیل آیت کریمہ میں ارشادربانی ہے:

{قُل لِلمُؤمِنینَ یَغُضّوا مِن أَبصـٰرِ‌ہِم وَیَحفَظوا فُر‌وجَہُم ذ‌ٰلِکَ أَزکیٰ لَہُم إِنَّ اللَّہَ خَبیرٌ‌ بِما یَصنَعونَ 30} ... سورة النور

'' (اےپیغمبر!) مومن مردوں سےکہہ دوکہ اپنی نظریں نیچی رکھاکریں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں،یہ ان کےلئےبڑی پاکیزگی کی بات ہے (اور) جوکام یہ لوگ کرتےہیں،اللہ ان سےخبردارہے۔''

یہ حکم سب عورتوں کے لئے عام ہے خواہ ان کی کاغذ پر تصویریں بنی ہوں یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر نظر آئیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص369

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت