السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
طوائف کو کرایہ پر مکان دینااور ان سے کرایہ لے کر کھاناپینادرست ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
حرام کاروں کو حرام کاری کیلئے کرایہ پر مکان دینا حرتام ہے اور ان کی حرام کمائی سے کرایہ وصول کرکے استعمال کرنا حرام ہے کیونکہ گناہ کے کاموں میں اعانت حرام ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَی ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ گناہ اور ظلم کی باتوں میں امداد مت کرو۔ واللہ اعلم (مولانا عبد لسلام بستوی دہلوی) (اہل حدیث دہلی جلد نمبر 1 شمارہ 4)
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 166
محدث فتویٰ