فهرس الكتاب

الصفحة 1009 من 6346

دنیا میں غریب و مسکین، مفلس اور نادار قسم کے جو اہل ایمان تھے جن کا متکبر لوگ مذاق اڑایا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر یہ اللہ کے محبوب ہوتے تو ان کا دنیا میں یہ حال ہوتا۔ پھر مزید جسارت کرکے دعویٰ کرتے کہ قیامت کے دن بھی اللہ کی رحمت ہم پر ہوگی جس طرح دنیا میں ہورہی ہے نہ کہ ان پر۔ اصحاب الاعراف جہنمیوں کو کہیں گے کہ آج تمہارا جتھہ اور تمہارا اپنے آپ کو بڑا سمجھنا کچھ کام نہ آیا۔ تو اس وقت اللہ کی طرف سے جنتیوں کی طرف اشارہ کرکے کہا جائے گا 'کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھاتے تھے کہ ان پر اللہ کی رحمت نہیں ہوگی۔'' (ابن کثیر: ۲/ ۳۵۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت