اس آیت میں بھی چار انبیاء کا ذکر فرمایا۔ یہ سب بھی صالح لوگ تھے اور اپنے اپنے وقت میں تمام اقوام عالم اور افراد سے افضل تھے انھوں نے شرک کے خلاف جہاد کیا، تو حید کا بول بالا کرنے اور دعوت حق کے لیے تکلیفیں برداشت کیں، ہدایت یافتہ تھے، اللہ نے انہیں نبی بنا دیا۔