فهرس الكتاب

الصفحة 3351 من 6346

یہ بھی اسی کااحسان ہے کہ اس نے رات اوردن دونوں پیداکردیے ہیں تاکہ رات کوتمہیں آرام وسکون حاصل ہواوردن کوتم کام، کاج تجارت زراعت، سفر، شغل کرسکو،تمہیں چاہیے کہ تم اس مالک حقیقی،اس قادرمطلق کا شکر ادا کرو، اس کی حمدوثنابھی بیان کرو (یہ زبانی شکرہے) اوراللہ کی دی ہوئی دولت،صلاحیتوں اورتوانائیوں کواس کے احکامات وہدایت میں مطابق استعمال کرو۔ رات کواس کی عبادتیں کرو۔ رات کے قصورکی تلافی دن ہیں اور دن کے قصورکی تلافی رات میں کر لیا کرو (یہ عمل شکرہے) یہ مختلف چیزیں قدرت کے نمونے ہیں اوراس لیے ہیں کہ تم نصیحت وعبرت حاصل کرو اور رب کا شکر کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت