فهرس الكتاب

الصفحة 2102 من 6346

کتاب سے مراد لوح محفوظ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات طے شدہ ہے اور لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے کہ ہم کافروں کی ہر بستی کو یاتو موت کے ذریعے سے ہلاک کر دیں گے یعنی ان کے باشندگان کی ہلاکت کی وجہ ان کا کفر و شرک اور ظلم و سرکشی ہو گی اور چونکہ قیامت آنے سے پہلے نیک لوگوں کو اُٹھا لیا جائے گااور قیامت شرار الناس پر قائم ہو گی، لہٰذا قیامت کو یہ نظام کائنات درہم برہم کرنے سے پیشتر ایسی شریر بستیوں کو پہلے عذاب سے ہلاک کیا جائے گا پھر قیامت قائم ہو گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت