فهرس الكتاب

الصفحة 3946 من 6346

سیدنا الیاس کا مرکز تبلیغ اور بعل کی پرستش:

سیدنا الیاس علیہ السلام سیدنا ہارون علیہ السلام کی اولاد سے ہیں۔ آپ کی قوم بعل نامی بت کی پرستش کرتی تھی۔ اور یہی ان کا دیوتا تھا۔ ان لوگوں نے ایک خاص دیوتا کو بعل (یعنی دوسرے دیوتاؤں یا معبودوں کا سردار) کے نام سے موسوم کر رکھا تھا بابل سے لے کر مصر تک پورے شرق اوسط میں بعل پرستی پھیلی ہوئی تھی۔ بنی اسرائیل جب فرعون سے نجات پا کر مصر سے فلسطین آ کر آباد ہوئے اور ان لوگو ں سے شادی بیاہ ہوئے تو یہ مرض ان میں بھی پھیل گیا۔ بعل کے نام کا ایک مذبح بھی بنا ہوا تھا جس پر قربانیاں دی جاتی تھیں۔ عوام تو درکنار فلسطین کی اسرائیلی ریاست بھی بعل پرستی میں مبتلا ہو گئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت