فهرس الكتاب

الصفحة 4239 من 6346

موت اور زیست اسی کے اختیار میں ہے۔ وہی زندگی دینے والا اور مارنے والا ہے۔ وہ ایک بے جان نطفے کو مختلف اطوار سے گزار کر ایک زندہ انسان کے روپ میں ڈھال دیتا ہے اورپھر ایک مقررہ وقت کے بعد اس زندہ انسان کو مار کر موت کی وادیوں میں سلا دیتا ہے۔

اس کی قدرت کا یہ حال ہے کہ اس کے لفظ کن (ہو جا) سے ہر چیز معرض وجود میں آ جاتی ہے۔ اس کے کسی حکم کو، کسی فیصلے کو، کسی تقرر کو، کسی ارادے کو کوئی توڑنے والا نہیں۔ وہ جو چاہتا ہے ہو کر ہی رہتا ہے اور وہ جو نہ چاہے نا ممکن ہے کہ ہو جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت