فهرس الكتاب

الصفحة 3371 من 6346

اس آیت کے دومطلب ہیں ایک یہ کہ جوایمان نہیں لائے وہ بھی یہ گمان نہ کریں کہ یہ ہماری گرفت سے بچ جائیں گے۔بڑے بڑے عذاب اورسخت سزائیں ان کی تاک میں ہیں یہ ہاتھ سے نکل نہیں سکتے ہم سے آگے بڑھ نہیں سکتے،ان کے یہ گمان بہت بُرے ہیں جن کابُرانتیجہ یہ عنقریب سیکھ لیں گے۔

دوسرامطلب یہ ہے کہ یہ لوگ انہی سرتوڑمخالفانہ کوششوں اورسازشوں کے باوجود خود ناکام رہیں گے اورغلبۂ اسلام کی راہ روکنے میں کبھی کامیاب نہ ہوسکیں گے ۔اوراگروہ ایساگمان کرتے ہیں کہ وہ یقیناکامیاب ہوجائیں گے تویہ ان کی زبردست بھول اورغلط قسم کافیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ اس آیت کا روئے سخن صرف کافروں کی طرف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت