فهرس الكتاب

الصفحة 4890 من 6346

ظالم قوموں کی تباہی بھی نوعِ انسانی کے لیے نعمت ہے:

اللہ کی بنی نوعِ انسان پر سب سے بڑی نعمت یہ ہے۔ کہ وہ ظالم اور سرکش قوموں کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دے تاکہ باقی لوگوں کو ان کے ظلم و ستم سے نجات ملے۔ اور وہ بھی دنیا میں چین سے زندگی بسر کر سکیں۔ گویا کہ ان قوموں کی تباہی بھی اللہ کی تعمت تھی اور انسانیت پر احسانات تھے اللہ تعالیٰ نے اپنی اس نعمت کا ذکر سورہ البقرہ (۲۵۱) میں فرمایا اگر اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا، لیکن اللہ تعالیٰ دنیا والوں پر بڑا فضل وکرم کرنے والا ہے۔ پھر فرمایا: تو اے انسان! تو اپنے رب کی کس کس نعمت پر جھگڑے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت