یعنی اگر تم اللہ کی نافرمانی کی راہ اختیار کرو گے تو تمہیں پرے ہٹا دے گا صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دے گا اور تمہاری جگہ ایسے لوگوں کو لا کر آباد کرے گا جو اس کے فرمانبردار ہوں گے۔ پھر ان کی آزمائش کرے گا۔ ابتدائے نوعِ انسان سے اللہ کا یہی دستور رہا کہ وہ نافرمان اور سرکش قوموں کا سرکچل کر ان کی جگہ دوسری قوموں کو لا آباد کرتا ہے اور یہ بات اللہ کے لیے کچھ مشکل بھی نہیں۔