فهرس الكتاب

الصفحة 2912 من 6346

یعنی کافروں کے اس قسم کے اعتراضات کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کی عقلیں اوندھی ہو چکی ہیں جو سیدھی باتوں پر غور کرنے کے لیے آمادہ ہی نہیں ہوتیں لہٰذا ہم قیامت کے دن انھیں اوندھے منہ جہنم کی طرف چلا کر لے جائیں گے۔

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کافروں کا حشر منہ کے بل کیسے ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے انھیں پیر کے بل چلایا ہے وہ سر کے بل چلانے پر بھی قادر ہے۔ (بخاری: ۴۷۶۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت