فهرس الكتاب

الصفحة 196 من 6346

باطل طریقوں سے دوسروں کا مال ہضم کرنے کی کئی صورتیں ہیں۔ مثلًا چوری، خیانت، دغا بازی، جوا سود اور تمام ناجائز قسم کی تجارتیں اور سودے بازیاں۔ مثلا حکمرانوں کو رشوت دے کر زمین اپنے نام کروالینا۔ کسی کا حق غضب کرنا۔ دوسرے کا مال ہضم کرنا سب حرام ہے۔

چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک انسان ہوں تم میرے پاس جھگڑے لے کر آتے ہو ۔ ہوسکتا ہے کہ تم میں سے ایک دوسرے کی نسبت اپنی دلیل اچھی طرح پیش کرتا ہو اور میں جو کچھ سنوں اُسی کے مطابق فیصلہ کردوں اور اگر میں کسی کو اُس کے بھائی کے حق میں سے کچھ دینے کا فیصلہ کردوں تو اُسے چاہیے کہ وہ نہ لے۔ کیونکہ میں اسے آگ کا ٹکڑا دے رہا ہوں۔ (بخاری: ۲۴۵۸)

ایمان خوف اور اُمید کے بین بین ہے اس لیے تقویٰ اختیار کرناچاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت