فهرس الكتاب

الصفحة 1938 من 6346

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ سے مغرور ہیں نہ ان کے دلوں میں ایمان ہے نہ عبادت کے عادی ہیں۔ایسے لوگ ذلت کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۔ یقینًا اللہ تعالیٰ ہر ظاہر و چھپے کا جاننے والا ہے۔ ہر عمل پر جزا یا سزا دے گا اور اللہ مغرور لوگوں سے بے زار ہے۔

قرآن میں بس پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت کا چرچا مکہ سے نکل کر آس پاس کے علاقوں میں بھی پھیل گیا تو کفار مکہ جہاں کہیں بھی جاتے لوگ ان سے پوچھتے کہ تم میں جو نبی پیدا ہوا اس کی تعلیم کیاہے اور وہ کیا دعوت دیتاہے تو یہ لوگ بڑی بے نیازی اور لاپرواہی سے کہہ دیتے ہیں کہ بس کچھ پہلے لوگوں کے قصے اور کہانیاں ہی سنا دیتاہے۔ کوئی نئی یا کام کی بات ان میں نہیں ہوتی، ایسی باتیں ہم پہلے بھی بہت سن چکے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت