فهرس الكتاب

الصفحة 3517 من 6346

یعنی چال اتنی سست نہ ہوجیسے کوئی بیمارہواورنہ اتنی تیزکہ شرف ووقارکے خلاف ہو ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا} (الفرقان: ۶۳) ''اللہ کے بندے زمین پروقار اور سکونت کے ساتھ چلتے ہیں''۔

اپنی آوازپست کرو۔ یعنی چیخ یاچلاکربات نہ کرو۔اس لیے کہ زیادہ اونچی آوازسے بات کرناپسندیدہ ہوتاتوگدھے کی آوازسب سے اچھی سمجھی جاتی۔لیکن ایسا نہیں ہے۔بلکہ گدھے کی آوازسب سے بدتر اور کریہہ ہے۔ اسی لیے حدیث میں آتاہے۔کہ''گدھے کی آوازسنوتوشیطان سے پناہ مانگو۔ (بخاری: ۳۳۰۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت