اور جو لوگ ہجرت کرکے تمہارے پاس آجائیں تو یہ اس بات کی دلیل ہوگی کہ یہ اب مخلص مسلمان بن گئے ہیں۔ اس صورت میں ان سے دوستی اور محبت جائز ہوگی، لیکن اگر وہ اسلام کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر قربانی دینے پر تیار نہیں، تو تم ان پر ہرگز اعتماد نہ کرو، نہ انھیں اپنا دوست بناؤ، اگر ایسے لوگ کافروں کے ساتھ مل کر تمہارے خلاف صف بستہ ہوجاتے ہیں تو انھیں قتل کرنے سے دریغ نہ کرو۔