فهرس الكتاب

الصفحة 929 من 6346

اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے ذریعے سے کہلوایا کہ تم اپنے شغل میں رہو میں اپنے کام میں لگا ہوں تم بھی منتظر ہو، ہم بھی انتظار میں ہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ انجام کے لحاظ سے کون اچھا رہا، اللہ نے جو وعدے اپنے رسول سے کیے ہیں وہ سب اٹل ہیں، چنانچہ دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ نبی جس کا چپہ چپہ مخالف تھا، جسکا نام لینا دوبھر تھا، جو یکا و تنہا تھا، جو وطن سے نکال دیا گیا، جس کی دشمنی ہر ایک کرتا تھا،اللہ تعالیٰ نے اُسے غلبہ دیا، بڑی بڑی سلطنتوں کے منہ پھیردیے۔ جدھر گئے غلبہ پایا یہی اللہ کا وعدہ تھا کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے اور ظالموں کو ہم نیست و نابود کردیں گے۔ ظالم سے مراد: شرک ہے جیسے سیدنا لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ ''بیٹے کبھی شرک نہ کرنا، کیونکہ شرک ہی سب سے بڑا ظلم ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت