فهرس الكتاب

الصفحة 2255 من 6346

اس دیوار کو بنا کر ذوالقرنین نے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا جس نے اسے یہ دیوار بنانے اور لوگوں کو آئے دن کی پریشانیوں سے نجات دلانے کی توفیق بخشی۔ مگر ساتھ ہی لوگوں کو یہ بھی بتا دیا کہ اللہ کے وعدے اٹل ہیں قیامت کا آنا یقینی ہے۔ اس دیوار کے ٹوٹتے ہی یہ لوگ نکل پڑیں گے۔ یہ لوگوں میں گھس جائیں گے اپنوں بیگانوں کی تمیز اُٹھ جائے گی یہ واقعہ دجال کے آجانے کے بعد قیامت کے قیام سے پہلے ہوگا۔ اس دن صور پھونکا جائے گا اور سب جمع ہو جائیں گے۔ سب کا حشر ہمارے سامنے ہوگا جیسے کہ سورہ واقعہ میں ہے: {قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ۔ لَمَجْمُوْعُوْنَ اِلٰى مِيْقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ} کہ اگلے پچھلے سب کے سب انسان مقررہ دن کے وقت اکٹھے کیے جائیں گے۔ اور سورہ کہف: {وَ يَوْمَ نُسَيِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًا} میں ہے یہ ہم سب کو جمع کریں گے ایک بھی تو باقی نہیں بچے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت