فهرس الكتاب

الصفحة 299 من 6346

فرقان سے مراد:

تمام الہامی کتابوں میں فرق بتانے والا قرآن ہے۔

آیات کا انکار:

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے سخت عذاب بھی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ انتقام لینے والا بھی ہے۔ اللہ بے پناہ قوت کا مالک ہے اس کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈرا رہے ہیں کہ انکار کرکے کہاں جا ؤ گے۔ دنیا میں ان انكار كرنے والوں كو سزا اس طرح ملی کہ آپ کی زندگی میں ہی اللہ تعالیٰ نے اسلام کو سربلند کیا۔ اور مخالفین، مشرک، منافقین، یہودی تھے یانصاریٰ ذلیل و رسوا ہوئے، قتل ہوئے، قیدی ہوئے، جلا وطن ہوئے یاانھوں نے جزیہ ادا کیا۔ اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ یقینا ان سے بدلہ لے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت