فهرس الكتاب

الصفحة 2669 من 6346

ایمان والوں کو اللہ سیدھی راہ دکھاتا ہے:

یعنی ایمان لانے والے فوراً یہ سمجھ جاتے ہیں کہ فلاں بات تو فی الواقع وحی الٰہی ہے یا ہو سکتی ہے، اور فلاں بات شیطان کا وسوسہ یا دھوکا ہے۔ رہی یہ بات کہ قرآن شریف میں بتوں کی تعریف مذکور ہو یا یہ الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے ادا ہوئے ہوں تو ایمان والے فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ یہ بات ناممکنات میں سے ہے۔ رہا مشرکوں کا سجدہ ریز ہونا تو یہ قرآن کی اپنی تاثیر ہے۔ اسی بنا پر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جادوگر اور قرآن کو جادو کہا کرتے تھے۔ چنانچہ انھوں نے مسلمانوں پر پابندی لگا رکھی تھی کہ وہ اونچی آواز میں قرآن نہ پڑھیں کہ اس سے ہماری عورتیں اور بچے متاثر ہوتے ہیں۔ حالانکہ وہ خود بھی قرآن کریم کی تاثیر سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت