حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: قرآن میں تو ہے كہ نیك لوگوں كا بھی حساب ہوگا۔ فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَاباً یَّسِیْرًا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دراصل یہ وہ حساب نہیں یہ تو صرف پیشی ہے۔ جس سے حساب میں پوچھ گچھ ہو گی ہو وہ برباد ہو جائے گا۔ (بخاری: ۴۹۳۹، مسلم: ۲۸۷۶)