فهرس الكتاب

الصفحة 5397 من 6346

چاروں شانے چت:

یعنی یہ لوگ بڑے مضبوط جسم والے، طاقتور اور طویل القامت تھے۔ جب ان كو ہود علیہ السلام نے عذاب سے ڈرایا تو كہنے لگے (مَنْ اَشَدُّ مِنّا قُوَّةً) ہم سے زیادہ طاقتور كون ہے؟ لیكن جب ہم نے ان پر ہوا كو چھوڑ دیا تو یہ لوگ اس كا بھی مقابلہ نہ كر سكے اور تند وتیز ہوا نے ان كو یوں چاروں شانے چت گرا دیا كہ طویل القامت ہونے كی وجہ سے ان كے سر گرتے ہی تن سے جدا ہو جاتے تھے۔ اور یوں معلوم ہوتا تھا كہ كھجوروں كے بے جان اور كھوكھلے تنے پڑے ہوئے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت