فهرس الكتاب

الصفحة 1684 من 6346

جب یہ واقعہ پیش آگیا تو برادران یوسف علیہ السلام کو فورًا خیال آیا کہ ہم تو اپنے باپ سے پختہ عہد کرکے آئے تھے کہ بنیامین کو ضرور آپ کے پاس لے کر آئیں گے الایہ کہ ہم پر کوئی آفت نہ پڑجائے۔ اب لگے یوسف علیہ السلام کے سامنے منت سماجت کرنے کہ آپ نے ہم پر پہلے بہت احسان کیے ہیں ایک یہ بھی کر دیجیے کہ بنیامین کی بجائے ہم میں سے کوئی ایک اپنے ہاں غلام رکھ لیجیے۔ کیونکہ اس کا باپ بوڑھا بزرگ ہے ا س کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کر سکے گا۔ یوسف علیہ السلام نے جواب دیا: ایسا ظلم ہم کیسے کر سکتے ہیں کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی ناکردہ گناہ کو سزا دینا اور گناہ گار کو چھوڑ دینا صریح ناانصافی او ربد سلوکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت